دیکھا ہوا

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - نظر آیا۔ (ماخوذ: جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)۔ ٢ - آزمایا ہوا، برداشت کیا ہوا۔  سپہر کینہ جو دیکھا ہوا ہے اپنے نالوں کا یہ فیل بے جگر کب سامنا کرتا ہے بہالوں (بھالوں) کا      ( ١٨٥٤ء، ریاض مصنف، ٦٥ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دیکھا' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'ہوتا' سے صیغہ ماضی مطلق 'ہوا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٤ء سے "ریاضِ مصنف" میں مستعمل ملتا ہے۔